افغانستان کے خراب حالات کا الزام پاکستان کو نہیں دیا جا سکتا، وزیر خارجہ

 افغانستان کے خراب حالات کا الزام پاکستان کو نہیں دیا جا سکتا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان امریکا ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ اس خطے میں صورتحال پیچیدہ ہے تاہم ہم ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں اور نئی امریکی پالیسی پر اختلاف رائے ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک تقسیم شدہ معاشرہ مفاہمتی عمل کو مشکل بنا رہا ہے اور آج افغانستان میں حکومت اختلافات کا شکار ہے۔ وہاں منشیات اور لاقانونیت عروج پر ہے جبکہ ہمیں آبی مسائل اور افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے نمٹنا ہو گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات کی خرابی کا الزام پاکستان کو نہیں دیا جا سکتا اور پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی منظم وجود نہیں تاہم ہمیں خودساختہ دہشت گردی اور مہاجرین کے مسائل سے نمٹنا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت اس وقت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے اور امریکا کے پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے میں کردار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں