امریکا نے پاکستان سے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کر دیا

امریکا نے پاکستان سے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: پاک امریکا ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور تمام گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں تیزکرنے کا یقین دلایا ہے۔ امریکا نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بھی بھارت پر دباؤ ڈالا اور امریکا نے بھارت پر افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈومور کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ہم مل کر اس تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان پراس وقت تک دباؤ رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے۔ دباؤ تب تک رکھنا ہو گا جب تک طالبان خواتین کا احترام، اقلیتوں کو تحفظ نہیں دیتے۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے اور نئی حکمت عملی کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں