اداکار ہ نور نے دنیا پر دین کو ترجیح دے دی

اداکار ہ نور نے دنیا پر دین کو ترجیح دے دی

کراچی :معروف پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے دنیا پر دین کو ترجیح دینا پسند کیا ہے ۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساری زندگی بیکار گزرنے کے بعد زندگی کا اصل مقصد اب سامنے آیا ہے ۔


معروف اداکارہ فلم انڈسڑی کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی دین کے اصولو ں کے مطابق گزار رہی ہیں ۔انہوں نے نہ صرف نماز کی پابندی کرنا شروع کر دی ہےبلکہ وہ اپنا وقت عبادات میں گزارنا پسند کرتی ہیں ،ساتھ ہی ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔