عالمی برداری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، اعزاز چوہدری

عالمی برداری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن:  امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برداری نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلیک ڈے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے. اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت جبر اور ظلم کے ذریعے کشمیر پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے بین الاقوامی برداری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔سیمینار سے سابق سفیر توقیر حسین، سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان اور سرکردہ کشمیری رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔