داعش کا شامی پناہ گزین کے کیمپ پر کار بم حملہ، 75 افراد ہلاک

داعش کا شامی پناہ گزین کے کیمپ پر کار بم حملہ، 75 افراد ہلاک

دمشق: داعش نے مشرقی شام میں جاری جنگ کی وجہ سے بیروت نکل مکانی کرنے والے شامی پناہ گزین کیمپ پر کار بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کام کرنے والے برطانوی نگراں ادارے کے صدر رامی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ دیر الزور کے مشرقی علاقے میں ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 75 افراد ہلاک ہوئے تمام مقتولین شامی مہاجرین تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 140 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شامی فوج داعش کے قبضے میں موجود آخری شہری علاقے البو کمال کی سرحد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے قبضے سے عراق اور شام کے بڑے حصے کو آزاد کرائے جانے کے باوجود اس قسم کے حملے اس بات کا ثبوت ہیں کے داعش اب بھی خطرناک حملے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بے گھر افراد کا ایک نیا قافلہ بھی حملے کی جگہ پر موجود تھا۔ خیال رہے کہ دیر الزور میں جاری جنگ کی وجہ سے ہزاروں شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

برطانیہ کے نگراں ادارے کا کہنا تھا کہ سرکاری افواج کی جانب سے تیزی سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور شامی فوج اب البو کمال سے صرف 15 کلو میٹر کی دوری پر موجود ہے۔ روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت کی افواج اور امریکا کی حمایت یافتہ کرد فورسز علیحدہ علیحدہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں