معروف بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

معروف بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں شدید دماغی تناؤ کا شکار ہو گئی تھی اس لیے میں سوچتی تھی کہ میں خود کشی کر لوں ۔
معروف بھارتی اداکارہ الیناڈی کرویز نے انکشاف کیا ہے کہ دماغی تناؤ ہونا عام بات ہےمیں بھی دماغی تناؤ سے گزری ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دماغی تناؤ ہونا بڑی بات نہیں ہے بڑی بات ہے کہ آپ کو اس بات کا علم ہو کہ آپ دماغی تناؤ اور بے چینی سے گزر رہے ہیں اور بھر آپ اس سے جنگ لڑنے کا فیصلہ کریں۔


الیناڈی کرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے میری جسامت کی بنا پر فلم انڈ سٹری میں اٹھا گیا ہے اور اس بات کی وجہ نے مجھے بہت دماغی تناؤ ہوتا تھا۔ پہلے تو میں جانتی ہی نہیں تھی کہ میں دماغی تناؤ کا شکار ہوں لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ میں دماغی تناؤ اور بے چینی کا شکار ہوں پھر میں نے اپنے دماغی تناؤ سے جنگ کرنا شروع کی ۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں ایک مقام ایسا بھی آیا تھا کہ میں خود کشی کر لینا چاہتی تھی۔