محکمہ ریلوے نے گرین لائن ٹرین میں کوٹہ سسٹم ختم کر دیا

محکمہ ریلوے نے گرین لائن ٹرین میں کوٹہ سسٹم ختم کر دیا

لاہور: گرین لائن ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے کرایوں میں کوٹا سسٹم ختم کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر گرین لائن ٹرین میں کوٹا سسٹم ختم کیا گیا جس کے بعد مسافروں کو صرف مطلوبہ شہر کا کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

گرین لائن ٹرین کی روانگی سے 24 گھنٹے قبل تمام شہروں کے کوٹے ختم کئے جائیں گے اور مسافروں کو مطلوبہ شہر کا ہی کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل مسافروں کو مختصر سفر کے لئے زائد کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا۔

کراچی سے حیدرآباد سفر کرنے والے مسافروں کو گرین لائن کی فی سیٹ کے لئے ایک ہزار 50 روپے کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا تاہم اب وہ مطلوبہ کرایہ ادا کریں گے۔ اسی طرح لاہور سے راولپنڈی سفر کرنے والے مسافر 1260 روپے کے بجائے 24 گھنٹے کے اندر بکنگ کرانے کی صورت میں دونوں شہروں کے درمیان بننے والا مطلوبہ کرایہ ادا کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں