نیب کی کارروائیاں تیز، ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کی باری آ گئی

نیب کی کارروائیاں تیز، ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی کی باری آ گئی

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ کہتے ہیں اہم کیسز کی تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ملزمان سے زمینوں کی ناجائزالاٹمنٹ ،غیرقانونی اثاثے بنانے سمیت اختیارات کے ناجائزاستعمال کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کرے گا۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایک ماہ قبل ہی نیب کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں