'نواز شریف کیخلاف سازش کوئی اور نہیں ان کے قریبی ساتھی کر رہے ہیں'

'نواز شریف کیخلاف سازش کوئی اور نہیں ان کے قریبی ساتھی کر رہے ہیں'

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بہت ہی قریبی ساتھی ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور یہ بات سابق وزیراعظم بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی قائم مقام وزیراعظم ہیں اور اس سال کا لطیفہ یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہی نااہل شخص کو وزیراعظم کہتے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نئی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی۔ آبادی کے لحاظ سے ہماری 10 سے 12 سیٹیں بڑھنی چاہئے تھیں ہم قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں الیکشن 2018 جولائی یا اگست میں ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر ہونے چاہئیں کیوں کہ اب نئی مردم شماری پر سوالیہ نشان ہے اور ویسے بھی مسلم لیگ (ن) کو اس پر کوئی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں کیوں کہ 2013 کی مردم شماری پر ہی انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں