پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمہ کا اعتراف دشمن بھی کرتا ہے، احسن اقبال

پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمہ کا اعتراف دشمن بھی کرتا ہے، احسن اقبال

پشاور: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا.اس بات کا  دشمن بھی اعتراف کرتا ہے۔ تسلسل قائم رہے تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہےلیکن  بدقسمی سے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں چلنے دیا جاتا۔ آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے پشاور کے علاقے تہکال میں نادرا دفتر کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگ پاکستان میں مایوسی پھیلا رہے ہیں لیکن عوام پہلے سے زیادہ پر امید اور پرجوش ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک سے کم کرپشن ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا دن نہیں تھا جب لاشیں نہیں گرتی تھیں. 2013 میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول بن چکی تھی لیکن آج دہشتگردی، جرائم میں 80 سے 90 فیصد کمی ہوئی اور صنعتوں کوبلا تعطل بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس ہولناک حادثہ تھا، آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ دہشتگردی میں کمی سیدشمن بھی انکار نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مئی 2018 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔