نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے، جسٹس(ر)جاوید اقبال

نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے، جسٹس(ر)جاوید اقبال

اسلام آباد:  چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہنیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے، ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب پرآمدن سے زائد اثاثوں اور گوادر میں زمین کی الاٹمنٹ کاالزام ہے۔دونوں کے خلاف تحقیقات جلدمکمل ہوگی اور تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیادپر پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر اختیارات کے ناجائزاستعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہیں ان کے کیس کی تحقیقات بھی جلد مکمل ہوں گی۔ادھر ترجمان نیب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کے کیسز قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔قومی احتساب بیوروکے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب قوانین کا اطلاق تمام جماعتوں اور شخصیات پر یکساں ہوتا ہے، پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کے کیسز قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔