جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر تجارتی پابندیاں لگا دیں

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر تجارتی پابندیاں لگا دیں

سیئول: امریکی صدر کے دورے سے قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر تجارتی پابندیاں لگادیں۔

یکطرفہ پابندی کے تحت یہ افراد اب جنوبی کوریا کے کسی بھی شخص کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کرسکیں گے۔ ان تمام 18 افراد کا شمالی کوریا کے بینکوں سے براہ راست تعلق ہے۔جنوبی کوریا کی حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے شمالی کوریا پر دباو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر بات چیت کے لیے امریکی صدر کل جاپان سے جنوبی کوریا پہنچیں گے۔

مصنف کے بارے میں