پاناما لیکس کے بعد پیراڈائزلیکس نے بڑا دھماکہ کر دیا

پانا ما سٹی:پاناما لیکس کے بعد پیراڈائزلیکس کے نام سے آئی سی آئی جے نے ایک اور بڑا دھماکہ کردیا ، پیراڈائزلیکس میں دنیا کے 47 ممالک کے 127 نمایاں افراد کے نام شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیشن جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پاناما پیپرز جاری کرنے کے ایک سال بعد پیراڈائز پیپرز کے نام سے لیکس جاری کردی ہیں جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ ،امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن، ممتازگلوکارہ میڈونا، امیتابھ بچن اور ہندوستان کے وزیرمملکت برائے سول ایوی ایشن جے ینت سنہا سمیت 714 ہندوستانی شخصیات کے نام بھی آف شور کمپنیوں میں سامنے آگئے۔

پیراڈائز لیکس میں 25 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ لیکس کا بڑا حصہ کمپنی ایپل بائی کی دستاویزات پر مشتمل ہے۔ یہ دستاویزات سنگاپور اور برمودا کی 2 کمپنیوں سے حاصل ہوئیں، پیرا ڈائز پیپرز جرمن اخبار نے حاصل کیے اور ا?ئی سی ا?ئی جے کے ساتھ شیئر کیے۔
دستاویزات میں 180 ممالک کی 25 ہزار سے زائد کمپنیاں، ٹرسٹ اور فنڈز کا ڈیٹا شامل ہے جبکہ ان پیپرز میں 1950 سے 2016 کا ڈیٹا موجود ہے۔ اس تحقیقاتی کاوش میں 67 ممالک کے 381 صحافیوں نے حصہ لیا، پیراڈائز پیپرز میں جن ممالک کے سب سے زیادہ شہریوں کے نام آئے ہیں ان میں امریکا 25,414 شہریوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
پیراڈائز پیپرز میں شامل سب سے بڑا بین الاقوامی نام برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کا ہے۔پیراڈائز لیکس میں ہندوستانی فلم انڈسٹری کے امیتابھ بچن،وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن جے ینت سنہا،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ا?ر کے سنہا اور فلم اسٹار سنجے دت کی بیوی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ا?ف شور کمپنی قائم کر رکھی ہے۔