امریکا، ٹیکساس چرچ میں فائرنگ ،27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی

امریکا، ٹیکساس چرچ میں فائرنگ ،27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی

ٹیکساس :امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس گیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چرچ میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں، واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہو‎‎ئے کہا کہ حالات پران کی نظر ہے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ سے سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔