پیراڈائزلیکس میں آنے والے پاکستانیوں کیخلاف ایکشن ہو گا:ایف بی آر

پیراڈائزلیکس میں آنے والے پاکستانیوں کیخلاف ایکشن ہو گا:ایف بی آر

اسلام آباد:فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے ترجمان کے مطابق پیراڈائزلیکس میں آنے والے پا کستانیوں کونوٹس جاری کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کے بعد اب پیراڈائز لیکس نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا رکھا ہے جس میں کئی غیر ملکیوں سمیت بہت سے پاکستانیوں کے نام بھی آئے ہیں۔ اب ایف بی کے ترجمان بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان تما م پاکستانیوں کیخلاگ ایکشن لیا جائےگا اور انھیں نوٹسز بھی بھیجے جائیں گے کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کریں۔
اس کے علاوہ ایف بی آر کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پیراڈائز لیکس کی لمبی فہرست ہے،جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں پاکستانیوں کے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں،جس پاکستانی کا بھی نام آیا تحقیقات کریں گے۔
واضح رہے پیراڈائز پیپرز میں جن ممالک کے سب سے زیادہ شہریوں کے نام آئے ہیں ان میں امریکا 25,414 شہریوں کیساتھ سرفہرست ہے، برطانیہ کے 12,707، ہانگ کانگ کے 6,120 ، چین کے 5,675 اور برمودا کے 5,124 شہری شامل ہیں۔