انصاف کا بول بالا ہونے کا وقت آ گیا ہے : شیریں مزاری

انصاف کا بول بالا ہونے کا وقت آ گیا ہے : شیریں مزاری


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر قبضہ مافیا بن چکی اور قبضہ مافیا کے سرپرست وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی وجہ سے پورا صوبہ انتشار کو شکار ہے،براجن پور کے تھانوں کو ضلع رحیم یار خان کو دینا مکمل طور پر غیر قانونی ہے،چوہدری منیر کے کہنے پر رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف نے تھانہ بنگلہ اچھا کو ضلع رحیم یار خان پولیس کے حوالے کیا۔ شہباز شریف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا اور پنجاب میں لاقانونیت کا راج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے اور انصاف کا بول بالا ہونے کا وقت آ گیا ہے ۔