نوازشریف کہتاہے کر پشن روکیں گے تو ترقی رک جائےگی ، عمران خان

نوازشریف کہتاہے کر پشن روکیں گے تو ترقی رک جائےگی ، عمران خان

اٹک : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ زرداری اورشریف اپنے لیے بیٹنگ کرتے ہیں پاکستان کیلیے کبھی نہیں کھیلایہ دونوں اقتدار سے پہلے کیا تھے،آج ان کے پاس پیسہ کہاں سے ا ٓیا؟ نوازشریف کہتاہے کر پشن روکیں گے تو ترقی رک جائےگی ،نواز شریف یہ بھی کہتا ہے کہ میرااحتساب عوام کرے گی۔
اٹک میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں قرضے د ینے والو ں نے ا یران سے گیس لینے کی اجازت نہ دی،ایران نے گیس لائن بنائی اگرہم لے لیتے توایل این جی سے سستی پڑتی،جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے،ہم اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے کسی کی پروانہیں کریں گے،ہمیں کسی کے آ گے نہیں جھکنانہ ہی قرضے مانگنے ہیں،ہمیں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا میں ہر ملک میں دو قسم کی سیاست ہوتی ہے،ایک وہ جو خود کےلئے کام کرتے ہوہیں اور دوسرے وہ جو لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں،جو اپنے لئے پیسے بنانے کے لئے سیاست میں آتے ہیںایسے مفاد پرستوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں،انسانیت کے لیے کام کرنےوالوں کو اللہ نے عزت دی۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ایسی پالیسی بنائیں گے کہ 10کروڑپاکستانیوں کوغربت سے کیسے نکالناہے، صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے،ہماری جماعت میں صرف وہی لوگ آئیں گے جو عوام کی خدمت کریں گے۔