اگرنواز شریف بحال نہ ہو سکے تو شہباز شریف وزارت عظمی سنبھال سکتے ہیں:سعد رفیق

اگرنواز شریف بحال نہ ہو سکے تو شہباز شریف وزارت عظمی سنبھال سکتے ہیں:سعد رفیق

اسلام آباد:ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ،نواز شریف کی نااہلی برقرار رہی تو شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے سا تھ تعاون کریں، عوام انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتے ہیں، ، بلوچستان اورخیبرپختونخواکی نشستوں میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ، نوازشریف آئندہ انتخابات تک اہل نہ ہوئے توشہبازشریف متبادل ہوں گے، نااہلی برقراررہی توشہبازشریف وزارت عظمیٰ کے امیدوا ر ہوں گے۔
انکاکہنا تھا کہ پنجاب میں 9نشستیں کم ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ،ہم نے مردم شماری کے نتائج قبول کیے ہیں،سیاسی جماعتیں جمہوریت کیلئے تعاون کریں، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی تقاضے پورے کیے جائیں۔