بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات پائیں

بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات پائیں
بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات پائیں
بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات پائیں
بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات پائیں

لاہور:خواتین اور مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان ہوتے ہیں اور اس سے نجات پانا بہت مشکل لگتا ہے تاہم تھوڑی سی محنت جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر چند ہفتوں یا مہینوں میں اسے ایک بار پھر متناسب بنا سکتی ہے۔
بیشتر افراد کسی لت سے بچنے یا بے مقصد کھانے سے بچنے کے لیے چیونگم کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کا ایک غیر متوقع مضر اثر ہوتا ہے اور وہ ہے پیٹ کا پھولنا۔ جو بھی چیونگم چباتا ہے وہ کچھ مقدار میں ہوا بھی ہضم کرلیتا ہے جس سے پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایت پیدا ہوتی ہے، جبکہ چیونگم میں موجود مصنوعی مٹھاس جنک فوڈ کی اشتہا بھی بڑھا سکتی ہے۔
غذا کو ٹھیک سے نہ چبانا ور تیزی سے نگل لینا پیٹ کے پھولنے کا باعث بنتا ہے۔ کھانے کے صحیح آداب کا خیال رکھنا پیٹ کو صحیح شکل میں برقرار رکھنے اور اضافی وزن سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے۔
توند سے پاک جسم چاہتے ہیں تو اپنے گلاس کو بھی دیکھیں کولڈ ڈرنکس پیٹ پھولنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ انسانوں میں لیکٹوز کو ہضم کرنے کی صلاحیت میں کمی آنا ہے۔ عموماً میٹھے مشروبات توند نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔
اگر کچھ مشروبات کمر کو پھیلاتے ہیں تو ایک توند کو شرطیہ کم کرتا ہے اور وہ ہے پانی، یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے جس سے پیٹ نہیں پھولتاجبکہ پانی کا زیادہ استعمال غذا کی اشتہا کو بھی کم کرتا ہے اور پیٹ بھی جلد بھر جاتا ہے۔پھل جیسے بیریز، چیری، سیب اور مالٹے وغیرہ ایک قدرتی جز کیورسیٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو معدے کی سوجن کم کرتے ہیںتو اگر آپ ان پھلوں کو اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر رکھیں تو بے وقت بھوک پر آپ انہیں کھانے کو ترجیح دیں گے۔


اگر آپ سپاٹ پیٹ چاہتے ہیں تو سیدھے کھڑے ہوں اور سیدھے چلیں۔جھک کر چلنے سے پیٹ باہر کی جانب نکلتا ہے جبکہ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھنے سے آپ لمبے اور دبلے نظر آتے ہیں، یقینا یہ ایک عارضی حل ہے مگر کھڑے ہونے کا صحیح انداز پرکشش شخصیت سے ہٹ کر بھی متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ میٹھی اشیاءکا بہت زیادہ استعمال وزن میں اضافے کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔ میٹھی اشیاءنہ صرف بہت زیادہ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ کمر کے پھیلنے کا سبب بھی بنتی ہیں۔