افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کا اہلکار قتل

افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کا اہلکار قتل

کابل،اسلام آباد: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیئر کو قتل کر دیا گیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا نیر کو جلال آباد میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا دوسری طرف پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے پاکستانی عملے کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کی شام پاکستان میں تعینات افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستانی اہلکار کے قتل پر شدید احتجاج کیا گیا سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مسئلے پر افغان سفیر سے احتجاج کیا اور ایک مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ نے اس موقع پر مطلوبہ کیا کہ پاکستانی سفارتخانے کی عملے میں اضافہ کیا جائے اور پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔

مصنف کے بارے میں