سموگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی

سموگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی

لاہور: خراب موسم اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیت کے سبب ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق لاہور میں سموگ اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگہ دیش پریمیئر لیگ میں مصروفیات رواں سال ویسٹ انڈین ٹیم کے دور پاکستان کی راہ میں حائل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے نومبر میں دورے پر اتفاق کیا تھا لیکن اسموگ اور دیگر وجوہات کے سبب دونوں بورڈ سیریز کیلئے معاملات کو مطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں تھے تاہم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن تک سیریز کا انعقاد ممکن نہ تھا جس کا اختتام مارچ 2018 میں ہو گا۔
آفیشل نے واضح کیا کہ ویسٹ انڈین نومبر کے آخر میں بھی آ سکتی تھی لیکن پی سی بی اس طرح کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا تھا کیونکہ اسموگ کی وجہ سے ان کنڈیشنز میں آئی سی سی میچ ریفری میچز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے اور محکمہ موسمیات نے بھی واضح نہیں کیا کہ آخر اسموگ کب تک جاری رہے گی لہٰذا باہمی مشاورت اور رضامندی سے فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال سیریز کو ملتوی کردیا جائے اور اسے ا?ئندہ سال قبل از وقت نعقد کرانے کی کوشش کی جائے۔
ذرائع کے مطابق چند ویسٹ انڈین نے بھی دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ویسٹ انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو شیڈول ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔