کہ اگر میں کوہلی کو بولنگ کرتا توبہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا: شعیب اختر

کہ اگر میں کوہلی کو بولنگ کرتا توبہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا: شعیب اختر

لاہور:ویرات کوہلی کی طرف سے شعیب اختر کی تعریف کے بعد شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میں کوہلی کو بولنگ کرتا تو شائقین کرکٹ کو ایک بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی تعریف پر سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ”اچھا ہی ہوا کہ مجھے ویرات کوہلی کو بولنگ کرنے کا موقع نہیں ملا، وہ بہترین بیٹسمین ہیں ، ایسا لگتاہے کہ اگر میں کوہلی کو بولنگ کرتا تو شائقین کرکٹ کو ایک بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا۔“ واضح رہے کہ کوہلی نے ایک انٹرویو میں شعیب اختر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر کی بولنگ پر لگتا تھا کہ دوسرے اینڈ پر رہنا ہی بہتر ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی بولر محمد عرفان کا سامنا کرنے کیلئے کوچ نے ہمیں ا سٹول پر کھڑے ہو کر بولنگ کروائی لیکن پھر بھی کھیلنے میں بہت مشکل پیش آئی۔