وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین مکمل،پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین مکمل،پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:چین کے چار روزہ سرکاری دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ سرکاری دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جبکہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید اور خسرو بختیار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

6275fd6eb9c2a22db9f9d00ee2ef8738

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے 2 سے 5 نومبر تک چین کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں، دونوں ممالک کے پالیسیوں سے نئی نسل کے لیے راستے کھلیں گے۔