دپیکا نے شادی کیلئے ایک کروڑ روپے مالیت کا منگل سوتر خرید لیا

دپیکا نے شادی کیلئے ایک کروڑ روپے مالیت کا منگل سوتر خرید لیا
کیپشن: دپیکا پڈوکون نے اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بھی چین خریدی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کا منگل سوتر خرید کر سب کو حیران کر دیا۔دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کی شادی سے متعلق ہر بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں اور دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ممبئی کی مشہور جگہ اندھیری سے اپنی شادی کے لیے منگل سوتر خریدا ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔ انہوں گلے کے دو ہاروں کے ساتھ ساتھ اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بھی چین خریدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا جیولری کی دکان کا دورہ طے شدہ تھا کیوں کہ دکان کو اپنے وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی جہاں شادی میں صرف مخصوص عزیزوں اور قریبی دستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔