مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
کیپشن: نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اور عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اور ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی شناخت محمد ادریس سلطان اور عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 5 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔