معروف گلوکارہ شکیر ا نے تعلیم کے فروغ کیلئے 40 لاکھ ڈالرعطیہ کر دئیے

معروف گلوکارہ شکیر ا نے تعلیم کے فروغ کیلئے 40 لاکھ ڈالرعطیہ کر دئیے
کیپشن: Image by realtor.com

بگوٹا:کولمبیا میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے شکیرا نے 40 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے.

اس حوالے سے منعقدہ تقریم کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔گلوکارہ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں، انھوں نے بچوں کی مدد سے ایک سکول کی بنیاد رکھی ہے اور ان کو علم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے 40 لاکھ ڈالر عطیہ بھی کر دئیے۔

کولمبیا میں تقریب کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی فرمائش پر تصاویر بھی بنوائیں۔ شکیرا کے عطیے پر سکول اساتذہ نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔