بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے، ترجمان پاک فوج

بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں کچل سکتے، ترجمان پاک فوج
کیپشن: کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی، ترجمان پاک فوج۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: یوم شہدائے کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 نومبر 1947 سے اب تک کے تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔

bac3cbd6ff5852f11dde3d535ec9a5aa

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی نہیں کچل سکتے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر1947 کو بھارتی فوج، ڈوگرہ راجہ مہاراجہ ہری سنگھ اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کے پہاڑ گرائے تھے اور پاکستان ہجرت کرنے والے 2 لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ انہی کی یاد میں ہر سال 6 نومبر کو یوم شہدائے کشمیر منایا جاتا ہے۔