ملک میں خواتین کےلئے الگ مارکیٹیں بنائی جائیں،ویمن چیمبر آف کامرس

ملک میں خواتین کےلئے الگ مارکیٹیں بنائی جائیں،ویمن چیمبر آف کامرس
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروباری خواتین کیلئے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹر بنانے اور علیحدہ مارکیٹیں بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

خواتین کی الگ مارکیٹوں میں انھیں کم کرئے پر دکانیں بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا مستقبل سنوار سکیں جبکہ صارف خواتین کو بھی سہولت میسر آئے ۔اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ چھوٹے کاروبارکرنے والی خواتین اور دستکاری سے وابستہ عورتوں کی قوت خرید اتنی نہیں کہ وہ کمرشل علاقوں میں دکانیں کرائے پر لے سکیں اس لئے وہ مڈل میں کی محتاج رہتی ہیں جو انکی محنت کا سارا فائدہ ہڑپ کر جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام کو سہولت دینے کے لئے اتوار بازار بنائے جا سکتے ہیں ، اسلام آباد کے مختلف سیکٹر وں میں پھولوں کی دکانیں بنائی جا سکتی ہیں تو خواتین کیلئے بھی تجارتی مراکز بنائے جا سکتے ہیں۔

ویمن چیمبر نے سالانہ نمائشیں منعقد کروانے کا سلسلہ بھی ختم کر دیا ہے کیونکہ اسکے خراجات جو ناقابل برداشت تھے اور اگر حکومت سستے داموںجگہ فراہم کرے تو یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے جس سے ہزاروں  خواتین کو فائدہ پہنچتا تھا۔

ثمینہ فاضل نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف تو آپریشن ہوا ہے مگر سینما اور سوئمنگ پولوں کے پلاٹوں پرغیر قانونی پلازے کھڑے کرکے عوام کو تقریح کی سہولت اور حکومت کو ریونیو سے محروم کرنے والوں اور صنعتی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیاں کرنے والے عناصرکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔