وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

 وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے۔ خطاب میں وزیراعظم دورہ چین اورگزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دھرنوں سے متعلق بات کریں گے اوردھرنوں میں توڑ پھوڑسے متعلق حکومتی لائن آف ایکشن واضح کریں گے۔  اپنے خطاب میں وزیراعظم بتائیں گے کہ چین پاکستان کی کب اورکیسے معاشی مدد کرے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ ہفتے  ہونے والے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔