بیت المال کا سارا پیسہ اب ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا:گورنر سندھ

بیت المال کا سارا پیسہ اب ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا:گورنر سندھ
image by facebook

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بیت المال کا سارا پیسہ اب ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں پاکستان سویٹ ہوم ولا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بیت المال کا پیسہ ایم این اے اور ایم پی ایز کی نظر ہو جاتا تھا لیکن اب یہ سارا پیسہ مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر موجود بچوں سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل بچوں کے ساتھ فرش پر بھی بیٹھے رہے اور ان سے سوال جواب کیے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ادارے چلانے پر بیت المال کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔