پاکستانی ائیرچیف کی چین کے فضائی شو میں شرکت ، قومی دستے کی صلاحیت کو سراہا

پاکستانی ائیرچیف کی چین کے فضائی شو میں شرکت ، قومی دستے کی صلاحیت کو سراہا
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : پاک فضائیہ کے سربراہ مارشل مجاہد انور خان کی چین میں ژوہائی ائیرشو کی تقریب میں شرکت ، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فضائی مظاہرے کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ کے چیف مارشل مجاہد انور خان نے چین میں ہونے والی ژوہائی ائیرشو کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فضائیہ کی ائیر شو میں شرکت ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

ائیر چیف نے پاکستان فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے کرتب بھی دیکھے ، انھوں نے پاکستانی دستے ، کریو ممبرز اور پائلٹس سے ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا ۔

اس موقع پر دیگر ممالک کی فضائیہ کے سربراہان بھی تقریب میں شریک تھے اور فضائی شو سے خوب محظوظ ہوئے۔