سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارش پر سابق وزیر داخلہ اور رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ میعاد ختم ہونے کے بعد منسوخ کیا گیا ہے جب کہ احسن اقبال نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے سرکاری عہدہ ختم ہونے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا جاتا ہے۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد سابق وزیرداخلہ احسن اقبال سفارتی استثنیٰ یا گرین چینل استعمال نہیں کرسکیں گے، پاسپورٹ سیل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو بہت جلد پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا جس پر وہ معمول کے مطابق سفر کر سکیں گے۔