سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، مراد سعید

سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، مراد سعید
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے تعلقات مزید بہتر بنائیں گے.مراد سعید نے کہا کہ یہ امر ناقابل فہم ہے کہ اپوزیشن دوست ممالک کے کامیاب دوروں کو متنازع کیوں بنارہی ہے، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکے وعدے پرعمل شروع ہوگیا ہے.

انھوں نے کہا کہ ہم نےغریبوں پربوجھ کم کیا، حکومتی کی پالیسی سامنے ہے، احتجاج کےدوران توڑپھوڑکی فوٹیج وزارت داخلہ کومل چکی ہیں، شرپسندوں کی نشان دہی کرلی گئی ہے، چند افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے

مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شورشرابہ جاری رہا، مراد سعید کی تقریر کے دوران مولابخش چانڈیوکی جانب سے اعتراض بھی اٹھایا گیا.مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی گفتگوکےدوران ہم خاموش بیٹھے رہے، ان کے شور  کا سبب یہ ہے کہ انھیں خوب پتا ہے، میں کیا بات کرنے جا رہا ہوں.