پاکستان میں سونا 400 روپے تولہ مہنگا

 پاکستان میں سونا 400 روپے تولہ مہنگا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جب کہ پاکستان میں 400 روپے تولہ مہنگا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے 1231 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بناکر پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ کردیاگیا جس سے فی تولہ سونا 59750 روپے اور فی دس گرام 51226 روپے ہوگیا۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی 820 روپے اور فی دس گرام 703 روپے پر مستحکم رہی۔