آئی ایم ایف کا وفد دو ہفتے کے دورے پر آج پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف کا وفد دو ہفتے کے دورے پر آج پاکستان پہنچے گا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا وفد دو ہفتے کے دورے پر آج پاکستان پہنچے گا ، مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کل شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد حکومت سے مذاکرات سے آج پاکستان پہنچے گا ، کل حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا ، حکومت آئی ایم ایف وفد کو ملک کی مالی ضروریات کے متعقل آگاہ کرے گی جبکہ آئی ایم ایف کا وفد حکومت سے ملک کی معاشی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ لے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نےعوام پر واضح کیا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ آئی ایم ایف سے رجوع نہ کیا جائے اور اس سلسلے میں معاشی معاملات کو دوست ممالک کی مدد سے حل کیا جائے گا۔