آئندہ 6ماہ کے دوران مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے, احسن اقبال

آئندہ 6ماہ کے دوران مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے, احسن اقبال
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کنٹینر سے اتر کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے. حکومت کی پالیسیوں سے ملکی استحکام خطرے میں ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی استحکام کو خطرہ ہے۔ آئندہ 6ماہ کے دوران مہنگائی کا بڑا طوفان آنے والا ہے۔ حکومت کنٹینر سے اتر کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔