عافیہ صدیقی کا امریکی جیل سے عمران خان کے نام پیغام ، تہلکہ خیز انکشافات

عافیہ صدیقی کا امریکی جیل سے عمران خان کے نام پیغام ، تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کا وزیراعظم عمران خان کے نام خط ، امریکی کی غیرقانونی قید سے جلد رہائی کے لیے مدد کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں قید عافیہ صدیقی سے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل نے جیل میں ملاقات کی ، اس موقع پر عافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے امریکہ کی غیرقانونی قید سے رہائی دلائیں ، انھوں نے کہا کہ عمران خان ن اپنے دور حکومت سے قبل بھی مجھے بہت سپورٹ کیا ہے امید کرتی ہوں کہ وہ میری اس غیر قانونی قید سے رہائی میں میری پوری مدد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کواپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے ، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے۔