رابی پیرزادہ کی ویڈیوز کس نے لیک کیں ؟گلوکارہ نے خود ہی نام لے دیا

رابی پیرزادہ کی ویڈیوز کس نے لیک کیں ؟گلوکارہ نے خود ہی نام لے دیا

لاہور:معروف گلو کارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سازشی گروہ نے کسی طرح میرا موبائل ڈیٹا ہیک کیا،شاید میری سابق مینیجر یا میرے کسی بہت قریبی جاننے والے کو خریدا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے کیونکہ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے  مطابق  انہوں نے بتا یا کہ میرے خلاف بہت پہلے مہم شروع ہوچکی تھی ،پہلے ایک جھوٹی خبر پھیلی کی کہ ایف بی آر نے مجھے نوٹس بھیجا،حالانکہ ایف بی آر نے مجھے کوئی نوٹس نہیں بھیجا تھا مگر یہ خبر سب نیوز چینلز پر چلی، اس کے بعد میں لندن ہیتھرو سے سفر کر رہی تھی کہ وہاں موجود ائیرپورٹ نتظامیہ نے بغیر کسی وجہ کے چار گھنٹے تک میری تلاشی لی اور کہا کہ میرے پاس بارودی مواد ہے۔

اس کے بعد مجھے وائلڈ لائف پر چالان بھیجا جاتا ہے، میں وائلڈ لائف کے ساتھ تصاویر کوئی پانچ سال سے پوسٹ کر رہی تھی مگر مجھے اب چالان بھیجا جاتا ہے گرفتاری وارنٹ کے ساتھ۔رابی کا کہنا ہے سازش کرنے والوں کو جب اندازہ ہوگیا کہ وہ ان کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکے توانہوں نے تصا ویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی غلیظ حرکت کی۔