دھرنے و آزادی مارچ میں شریک مزید دو افراد جاں بحق

دھرنے و آزادی مارچ میں شریک مزید دو افراد جاں بحق

اسلام آباد :جے یو آئی (ف) کے دھرنے و آزادی مارچ میں شریک مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی میتیں آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئی ہیں۔


بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری مولانا سیف اللہ تہجد کے وقت ٹھنڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے مولانا اختر محمد اپنی بیماری کی وجہ سے رات کے پچھلے پہرفوت ہوگئے۔

دونوں میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی آزادی مارچ و دھرنے میں شریک شکارپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔