نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصر اللہ ملک کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصر اللہ ملک کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: نصراللہ ملک کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: سینئر صحافی اور نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصر اللہ ملک کی والدہ کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قیصر شریف، صوبائی وزیر برائے اطلاعات و تجارت میاں اسلم اقبال، چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان، مینجنگ ڈائریکٹر سپیریئر یونیورسٹی چودھری عبدالخالق، جنرل مینجر نئی بات میڈیا گروپ خواجہ عبدالوحید، ڈائریکٹر نیوز نیو نیوز محمد عثمان نے شرکت کی۔

معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان ،اینکر پرسن نجم ولی خان، صدر پریس کلب ارشد انصاری سمیت سیاسی، سماجی، صحافتی برادری سمیت عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد  شریک تھی۔ نصراللہ ملک کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں۔