روبکار جاری،مریم نواز کو جیل سے رہا کردیا گیا

روبکار جاری،مریم نواز کو جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ن لیگی کی رہنما سیف الملوک اور فیصل ایوب کی جانب سے 1، 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرو جمع کرائے گئے۔

ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔ان کے وکلا ہائی کورٹ پہنچے اور سات کروڑ روپے نقد اور پاسپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل آفس میں جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق ضمانت کے حکم نامے کی تحریری کاپی تاخیر سے ملنے اوراحتساب عدالت میں ان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوپدری شوگر ملز کیس میں 8 اگست 2019 کو گرفتار کیا تھا۔