میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے ، چئیرمین نیب

میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے ، چئیرمین نیب
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی کے مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصد ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر، سابق ایم این اے میاں امتیاز اور چودھری منیر کے خلاف انکوائری بند کرنے منظوری دی گئی۔

 

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کے خلاف انوسٹی گیشن بند کرنے جبکہ پانچ کرپشن انکوائریز شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

 

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قومی ادارہ جو قانون پر یقین رکھتا ہے۔ گزشتہ 23 ماہ میں بدعنوانی کے 610 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جبکہ 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے گئے۔

 

چیئرمین نیب نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹز کی بڑھتی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کرنی چاہیے۔ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔