دھرنا ہوا تو ہو سکتا ہے ڈی چوک پر ہو:عبد الغفور حیدری

دھرنا ہوا تو ہو سکتا ہے ڈی چوک پر ہو:عبد الغفور حیدری

اسلام آباد :جمیعت علماءاسلام ف کے سینئر رہنما سینیٹر عبد الغفور حیدری نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو جعلی انتخابات کے ذریعے قوم پر مسلط کیا گیا اور اپوزیشن کا متفقہ موقف ہے کہ ملکی تاریخ میں اس سے بدترین دھاندلی کبھی نہیں ہوئی ۔

عبد الغفور حیدری نے کہا اسلام ا ٓباد میں لاک ڈاﺅن ہم نے نہیں کیا بلکہ حکومت نے سکیورٹی کے نام پر کنٹینرز لگا کر تمام راستے بند کیے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا ہمارے مارچ کو 11روز گز ر چکے لیکن ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا ۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کوئی رعایت نہیں چاہتے اور ان کی رعایت کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ ہے دھرنا نہیں اور اگر دھرنا ہوا تو نقشہ کچھ اور ہو گا۔ دھرنا ہوا تو ہو سکتا ہے ڈی چوک پر ہو۔