لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ گئی

لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ گئی
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، شام ہوتے ہی لاہور سموگ کی لپیٹ میں آ گیا۔  لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647، ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 

خیال رہے کہ سموگ ایک ہوائی آلودگی ہے جو دیکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیتی ہے۔ صنعتی علاقوں میں سموگ واضح کثرت سے دیکھی جا سکتی ہے اور یہ شہروں میں اکثر دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اگر باہر جانا ضروری ہو تو چہرے کو کسی گیلے کپڑے یا ماسک سے ڈھک لیں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی اور گرم چائے کا استعمال سموگ کے اثرات کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گھر آنے کے بعد اپنےہاتھ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو صابن سے دھوئیں۔ کھڑکیوں اور دروازوں کے کھلے حصوں پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں۔