چوہدری شجاعت حسین علیل، سروسز اسپتال میں زیرعلاج

Services Hospital, Chaudhry Shujaat Hussain, Usman Buzdar
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہیں سانس میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔سابق صدر آصف زرداری نے پرویز الٰہی کو فون کیا اور چودھری شجاعت کی  خیریت دریافت کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین علیل ہو گئے،اور وہ سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج  ہیں ۔ چوہدری شجاعت حسین کو ہسپتال کے وی وی آئی پی کمرہ میں رکھا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت سے متعلق بریفنگ لی۔ وزیراعظم کے مشیر  اوورسیز پاکستان خصوصی زلفی بخاری، چودھری پرویز الٰہی ، چودھری مونس الٰہی ایم پی اے ثمینہ خاور حیات اور آمنہ الفت نے بھی چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ۔


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے بھی ان کی عیادت کی اور  بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پر نمونیہ کا حملہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہوا۔ 


خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم میں پلمو اور میڈیسن کے ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا ہےجبکہ ان  کے ذاتی معالج بھی ان کے ساتھ ہیں ،،انہیں چند دن ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔