آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کر لی 

T20WorldCup,AUSvWI,Gyle,Chris Gyle,West Indies,Australia

شارجہ :آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کر لی ،ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا کی ٹیم نے با آسانی پورا کر لیا ۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز نے بھی آسٹریلیا کو اہم ترین میچ میں 158 رنز کا ہدف دیکر مشکل میں ڈال دیا ،کیرون پولارڈ کی شاندار بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کو ایک بڑا سکور کرنے میں خوب مدد فراہم کی ،آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اورمقررہ اوورز سے قبل ہی ہدف پورا کر لیا ،دفاعی چیمپین کیلئے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جس میں اُسے صرف ایک کامیابی ملی ۔