ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :ساؤتھ افریقہ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے آخری کوشش ،دلچسپ صورتحال 

Eng Vs SA, England South Africa,T20 World Cup

شارجہ :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر میچز میں سائوتھ افریقہ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے انگلینڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسے رنز کا ہدف دیدیا ،سائوتھ افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 سکور کیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر میچز میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مثبت ثابت نہ ہوا اور ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ لائن نے انگلش بائولرز کے پرخچے اُڑا دئیے ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا انتہائی مشکل ہدف دیا لیکن یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر ساؤتھ افریقہ انگلینڈ کو 120 سے 130 رنز تک سکور کرنے دیتی ہے تو رن ریٹ کے مطابق سائوتھ افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتا ہے ۔