پاکستان کا سیمی فائنل میں ٹاکرا آسٹریلیا سے ہوگا ,فیصلہ ہو گیا

Pakistan Vs Australia in Semi Final,T20 World Cup 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے سیمی فائنل کیلئے دو ٹیموں کا نام فائنل ہو گیا جس میں پاکستان کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر میچز میں انگلینڈ اور سائوتھ افریقہ کا انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا ،سائوتھ افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 190 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

ٹیم سائوتھ افریقہ کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے لازمی تھا کہ وہ انگلینڈ کی ٹیم کو 132 رنز سے پہلے ہی آئوٹ کر دیتی لیکن وہ ایسا نہ کر سکی جس کے بعد آسٹریلیا بہترین رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا ۔

اب سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ اے سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔