ساؤتھ افریقہ جیت کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر 

South Africa,England

شارجہ :ورلڈ ٹی 20 کے سپر میچز میں گروپ اے سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا نام بھی سامنے آگیا ،سائوتھ افریقہ جیت کے باوجود سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی ۔

ورلڈ ٹی 20 کے اہم ترین میچ میں سائوتھ افریقہ کے پاس یہ آخر ی چانس تھا کہ وہ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اچھے رن ریٹ سے یہ میچ جیت جاتا لیکن پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست انگلینڈ جیسی ٹیم کو سائوتھ افریقہ نے اپنے اس اہم میچ میں شکست تو دے دی لیکن سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا ۔

ورلڈ ٹی 20میں گروپ اے کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے اگلینڈ کو 10رنز سے شکست دیدی ،انگلینڈ کی ٹیم ہار کر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

190رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 179رنز ہی بنا سکی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے رباڈا نے آخری اوور میں لگاتار تین گیندوں پر وکٹس لے کر ہیٹرک کی ،گروپ ٹو میں اپ سیٹ نہ ہوا تو  پاکستان اور آسٹریلیاسیمی فائنل میں مدمقابل ہونگے ۔