پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور
سورس: Twitter

ایڈیلیڈ : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کر دیا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ 

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بنا سکی اور اسے 13 رنز سے شکست ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب رائلی روسو 25 اور ہینڈرک کلیسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے۔ اسٹیفن مائیبرگ نے 37، ٹام کوپر نے 35 اور میکس او ڈاؤڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کولن ایکرمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی شکست کے بعد پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور اب پاکستان کو صرف بنگلا دیش کو شکست دینی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کی نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گروپ ٹو میں بھارت نے سیمی فائنل کے لیے  کوالیفائی کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں